اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے آج راجیہ سبھا میں نوٹ کی منسوخی کے سلسلے میں
بھاری شوروغل اور ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ سوال اور وقفہ صفر نہیں ہو
سکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔چیئرمین حامد انصاری نے 12
بجے جیسے ہی وقفہ سوال شروع کرنے کا اعلان کیا
ویسے ہی اپوزیشن پارٹی کے رکن کھڑے ہوکر ایک ساتھ زور زور سے بولنے لگے اور
وزیر اعظم کو ایوان میں بلانے کا مطالبہ کرنے لگے۔رکن عام لوگوں کو نوٹ کی منسوخی کی وجہ سے ہو نے والی پریشانیوں کا ذکر کر رہے تھے۔